اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ اور سفری سہولیات کا جائزہ، انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات، ویٹنگ ایریاز، پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے بس اسٹینڈ پر ستھرا پنجاب ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا، انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور مسافروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور عملے کو ہدایت کی کہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور کرایہ ناموں  پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

مزید خبریں

Back to top button