وزیرآباد،اسسٹنٹ کمشنر نے ہیر اپھیری کرنے پر پٹرول پمپ سیل کردیا، مالکان کیخلاف سخت کاروائی کی سفارش

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی تاریخ ساز کاروائی،سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی کمپنی کے پٹرول پمپ سے تیل کی مقدار کو کنٹرول کر کے ہیر پھیر کرنے والی ڈیوائس پکڑ لی پٹرول پمپ کو سیل کر کے متعلقہ اتھارٹیز کو پٹرول پمپ کو بلیک لسٹ کرنے اور مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کر دی۔وزیرآباد کے علاقہ سیالکوٹ روڈ چک ستیہ کے قریب واقع نجی کمپنی کے پٹرول پمپ کو اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے اچانک چیک کیا تو موقع پر موجود ملازم کی جیب میں موجود ڈیوائس ریموٹ کنٹرول کی حرکت کو چیک کرتے ہوے تلاشی لی گئی ڈیوائس آن ہونے پر تیل کا پیمانہ پورا جب کہ ڈیوائس کو آف کرنے پر پٹرول کی 15 لائنیں کم پیمائش کا انکشاف ہوا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ ملازمین کی سرزنش کی اور پمپ کو سیل کر دیا جبکہ انسپیکشن کرتے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے اعلی حکام اور متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعے مذکورہ پٹرول پمپ کے خلاف بلیک لسٹنگ کی کارروائی سفارش کی انہوں نے  اوگرا (ریگولیٹری کارروائی کے لیے) کنٹرولر ویٹس اینڈ میژرز،ضلعی پولیس کو کاروائی کے لیے سفارش کی جبکہ ضلع بھر میں ایک خصوصی مہم کی منظوری کے لیے بھی لکھا  تاکہ تمام پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا جاسکے اور ایسے ہی فراڈانہ طریقہ کار کو کہیں اور بھی روکا جا سکے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت خطرناک ہیرا پھیری کے طریقہ کار کی نشاندہی کرتا ہے اور شہریوں کے اعتماد کی بحالی اور پورے ضلع میں درست پیمائش کو یقینی بنانے کے لیے مثالی کارروائی کا متقاضی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button