اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے صفائی میں غفلت برتنے پر 19 دکانیں اور 2ماربل فیکٹریاں سیل کردیں

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے صفائی ستھرائی میں غفلت برتنے پر 19 دوکانوں کو سر بمہر کر دیا ،گندگی پھیلانے والوں کو سخت کاروائی کا سامنا رہے گا ،سیالکوٹ روڈ پر ماربل فیکٹریز کو کچرا سڑک کنارے پھینکنے پر کاروائی کرتے ہوے سیل کر دیا ،مقامی مویشی پال کی جانب سے سیالکوٹ روڈ پر بھوسہ اور دھان کی پرالی کو ڈمپ کرنے کے خلاف کاروائی 4 گھنٹوں کے نوٹس پر بھوسہ غائب شہریوں کی جانب سے برق رفتار ایکشن و عوامی اقدامات پر خراج تحسین سوشل میڈیا پر صارفین نے اسسٹنٹ کمشنر کی تعریفوں کے انبار لگا دیئے وزیرآباد میں حال ہی میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کی برق رفتار عوامی مسائل کے حل کے اقدامات کی بھرپور تعریف سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس سیکشنز میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ کی تعریفوں پر مبنی کمنٹس میں انہیں خوب سراہا اور مثبت کاروائیوں پر تعریف کی گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے صفائی ستھرائی میں غفلت برتنے اور گندگی پھیلانے کا سبب بننے پر 19 دوکانوں اور دو ماربل فیکٹریز کو سر بہمہر کر دیا انہوں نے سیالکوٹ روڈ پر مقامی کسان و مویشی پال کو سڑک کنارے بھوسہ اور دھان کا چارہ (پرالی ) ڈمپ کرنے پر نوٹس لیا اور 4 گھنٹوں کے اندر چارہ ریموو کر کے سڑک کی صفائی کے احکامات جاری کیے انہوں نے سبز منڈی میں فروٹ اور سبزی کے نرخوں کا جائزہ لیا جبکہ قائداعظم ڈویژنل پبلک اسکول میں تعمیراتی کام ،سیالکوٹ روڈ پر تزئین و آرائش کے کام،بیوٹیفیکیشن،تعمیراتی کام اور پلانٹیشن کا جائزہ بھی لیا انہوں نے مقامی دوکاندار افراد کو دوکانوں کے فرنٹ پر مقامی ریڑھی بان افراد سے کرایہ وصولی پر دوکانداروں کی سخت سر زنش کی اور آئندہ ایسے اقدام میں ملوث ہونے پر سخت کاروائی کی تنبیہہ کی انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل میرا فرض منصبی اور سہولیات کی فراہمی میں ہر گز کوتاہی نہیں برتیں گے



