بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے، صدر آصف زرداری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی شدید مذمت کرئے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کا حملہ وطنِ عزیز کے خلاف بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خارجی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں

Back to top button