صدر آصف علی زرداری کا خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کے علاقوں خیبر اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا ہے۔
صدر نے ان کارروائیوں کے دوران 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے۔
آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں گے اور کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔



