صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان رسمی ملاقات، ملکی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان رسمی ملاقات  ہوئی،   جس دوران ملکی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی اور  آئندہ کے روڈمیپ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات پارلیمنٹ کے  مشترکہ اجلاس سے پہلے ہوئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر خیر مقدم کیا۔ صدر اور وزیراعظم کے درمیان سردار ایاز صادق کے چیمبر میں رسمی ملاقات ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی اور بلاول بھٹوزرداری بھی موجود تھے۔  پارلیمانی اور اجلاس کی کارروائی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قومی اہمیت کے معاملات اور قانون سازی کے ایجنڈے پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button