صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہندو برادری سے ہولی سادگی سے منانے کی اپیل

ملک کی سلامتی اور قومی ہم آہنگی اولین ترجیح قرار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ہندو برادری سے ہولی سادگی سے منانے کی اپیل۔مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر ہولی کی تقریبات محدود رکھنے کی درخواست۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  قومی یکجہتی اور سیکیورٹی حالات کو مدنظر رکھا جائے،پاکستان اپنی مذہبی و ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے،موجودہ حالات میں اعتدال اور بردباری کی ضرورت ہے۔

عوامی اجتماعات اور بڑی تقریبات میں احتیاط برتنے کی ہدایت۔ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد، امن اور یکجہتی کے ساتھ جشن منانے کی امید ہے۔

مزید خبریں

Back to top button