صدرِ آصف علی زرداری کی بھکر پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر زرداری نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔



