ابھی تو ڈیڑھ سال ہوا ہے، مردوں کی طرح جیل کاٹو، صدر زرداری کا عمران پر طنز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ روڈ رستے بلاک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ اگر لیڈر بننے کا شوق ہے تو پھر برداشت کرنا بھی سیکھو۔ ورنہ لیڈری چھوڑو اور کسی اور کو پارٹی کی ذمہ داری سونپو۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کانام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں تو پہلے بھی کہا تھا کہ جیل دو سال بعد پوچھتی ہے کہاں آئے ہو، یہ تو ڈیڑھ سال میں ہی چیخ اٹھا ہے لوگوں کو کہتے ہیں میں جیل میں ہوں تم راستے بند کردو۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو،عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، میری بہن کو رات کو پکڑا، اس وقت یاد نہیں آیا، بے نظیر بھٹوکو 5 سال سکھر جیل میں بند کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ پیپلز پارٹی فیڈریشن کی علامت ہے اور ہم پاکستان کے مالک ہیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button