صدرمملکت آصف زرداری 4 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے

منامہ (جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری بحرین کے چار روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔

میڈیا نیوز کے مطابق منامہ پہنچنے پر بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور بحرین کے وزیرِ خارجہ شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی نے صدرمملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا اور اس موقع پر پاکستان میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم عبدالقادر اور بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف بھی موجود تھے۔

صدر آصف زرداری کی اپنے دورے کے دوران بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات متوقع ہے۔

صدر مملکت منامہ میں ہونے والے اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر دفتر میں منعقدہ استقبالیہ سے بھی خطاب کریں گے۔

قبل ازیں صدر آصف علی زرداری نے منامہ پہنچنے پر  بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادل خیال کیا۔

مزید خبریں

Back to top button