آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں!،آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کو ملتوی کرنے کو ’’گھٹیاسیاسی چال‘‘قراردیدیا

Image

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو شہید بےنظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کے توجہ دلاؤ نوٹس پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے چھوٹا اور معمولی حربہ قرار دیا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا’’آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں!‘‘۔

Image

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائم مقام سپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے،کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے،کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے،اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے سے انتہائی مایوسی ہوئی۔ کورم ہونے کے باوجود مسلسل اجلاس ملتوی کرنا ایک مذاق بن گیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے سنا ہے کہ اسپیکر کو میری کالنگ توجہ کے نوٹس سے بچنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ ایک بہت ہی معمولی حربہ ہے۔Image

مزید خبریں

Back to top button