زیرحراست اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی آسیہ کھوسو ایف آئی اے میں پیش، 161 کا بیان ریکارڈ کروادیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ٹھل میں پولیس کے زیرحراست مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی آسیہ کھوسو لاڑکانہ میں ایف آئی اے دفتر میں حکام کے سامنے پیش ہوکر اپنا 161 کا بیان ریکارڈ کرالیا ہے، اس موقع پر آسیہ کے ہمراہ اس کی دادی نور خاتون، بہن فرزانہ اور وکیل زبیدہ جکھرانی بھی ساتھ تھیں. بیان رکارڈ کرانے کے بعد آسیہ اور ان کے اہل خانہ ٹھل روانہ ہوگئے. اس موقع پر وکیل زبیدہ جکھرانی نے بتایا کہ ایف آئی اے حکام کے سامنے آسیہ، اس کی بہن فرزانہ اور دادی نور خاتون نے اپنی گرفتاری اور پھر زیرحراست آسیہ کے ساتھ ہونے والی اجتماعی جنسی زیادتی کے حوالے سے تفصیلی بیانات رکارڈ کرائے جس میں تمام حالات و واقعات وضاحتی طریقے سے بتائے گئے. انہوں نے بتایا کہ آسیہ کا 164 کا بیان 27 جنوری کو جیکب آباد کی عدالت میں رکارڈ ہوگا. انہوں نے کہا کہ ہمیں ایف آئی اے کی تحقیقات پر پورا بھروسہ ہے، امید ہے کہ آسیہ سے انصاف ہوگا.

مزید خبریں

Back to top button