پاکستانی انڈر19ٹیم نے بھارتیوں کا’’سندور‘‘اُجاڑ کر’’ایشیاکپ کامعرکہ‘‘سرکرلیا،بیٹرز نے چھکے چھڑائے،بولرزکی گیندمیزائل بن کر گری،بھارتی کھلاڑی روپڑے

پاکستانی انڈر19ٹیم نے بھارتی سورماؤں کا’’سندور‘‘اُجاڑ کر’’ایشیاکپ کامعرکہ‘‘سرکرلیا،بیٹرز نے چھکے چھڑائے،بولرزکی گیندمیزائل بن کر گری،بھارتی کھلاڑی روپڑے

 

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو191رنز سےعبرتناک شکست دے کر ایشا کپ پر حکمرانی قائم کردی۔پاکستانی بیٹرز نے بھارتی بولرز کے چھکے چھڑادیئے،شاہین بولرز نے بھارتی بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی اورڈھیر کردیا،پاکستان نے بھارت کو191رنزس سے شکست دی۔۔قوم خوشی سے نہال،ملک میں جشن،بھارت سوگ میں ڈوب گیا۔بھارتی انڈر19ٹیم کے کھلاڑیوں نے سٹیدیم میں ہی رونا دھونا شروع کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی بیٹرز اور بولرز نے بھارت کے چھکے چھڑا دیے۔

پاکستان نے مقررہ50اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر347رنز اسکور کیے، اور بھارت کو جیت کیلئے348رنز کا ہدف دیا۔لیکن تین سو اڑتالیس رنز کا ہدف بھارتی سورماؤں کیلئے پہاڑ بن گیا۔۔بھارت کیخلاف سمیر منہاس نے17چوکے اور9چھکوں کی مدد سے دھواں دھار172رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے103رنز محض71گیندوں پر بنائے،سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

احمد حسین نے 56،عثمان خان نے35، کپتان فرحان یوسف نے19اور حمزہ ظہور نے18رنز بنائے۔ محمد صیام13اور نقاب شفیق12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی بولر علی رضا نے بھارتی بیٹرز کا بھرکس نکال دیا۔چار وکٹیں اُڑادیں،حذیفہ،محمد صیام،عبدالسبحان نےدودووکٹیں اُڑائیں۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے3،کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے میچ سے قبل پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

پاکستان 2بار آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر19ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے۔2012کےانڈر19ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button