انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر انجری کا شکار،آسٹریلیا کیخلاف آخری2ایشز ٹیسٹ سے ڈراپ ہوگئے

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر بائیں جانب اسٹرین کے باعث آسٹریلیا کےخلاف آخری 2 ایشز ٹیسٹ سے ڈراپ ہوگئے،جس کے بعد انگلینڈ کا مایوس کن دورہ مزید مشکلات کا شکار ہوگیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کےمطابق جوفرا آرچر کی جگہ فاسٹ بولر ایٹکنسن کوٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے،بیٹنگ آل راؤنڈرجیکب بیتھل کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ نمبر 3 پر اولی پاپ کی جگہ بیٹنگ کریں گے۔اولی پاپ کو خراب فارم کے باعث چوتھے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے،اس سیریز میں بہترین اننگز پرتھ ٹیسٹ میں 46 رنز رہی تاہم اوپنر بین ڈکٹ، کم رنز بنانے کے باوجود ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button