پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا۔
اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔اعصام الحق نے اسلام آباد میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کے آغاز کے موقع پر بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور کہا اے ٹی پی چیلنجر کپ کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، اسلام آباد میں جاری ٹورنامنٹ میں اعصام الحق، مزمل مرتضیٰ کیساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔اعصام الحق نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔



