قومی ہیرو اسد علی میمن کراچی ٹریفک پولیس کے سفیر مقرر

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو بین الاقوامی کوہ پیما اسد علی میمن کو کراچی ٹریفک پولیس کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے، یہ اہم اعلان سندھ پولیس کے تحت کیا گیا جس کا مقصد شہر میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے، اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مظہر نواز شیخ نے کہا کہ اسد علی میمن نے دنیا کی بلند و بالا چوٹیوں کو سر کر کے نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ان کی کامیابیاں نوجوان نسل کے لیے عزم، حوصلے اور محنت کی روشن مثال ہیں، بطور ایمبیسڈر وہ شہر بھر میں روڈ سیفٹی، ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے متعلق آگاہی مہم میں فعال کردار ادا کریں گے، اس اقدام کا مقصد کراچی کو ایک محفوظ، منظم اور مثالی ٹریفک سسٹم کی جانب گامزن کرنا ہے، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سول سوسائٹی، نوجوانوں اور نمایاں شخصیات کے تعاون سے ٹریفک آگاہی مہم کو مزید موثر اور ہمہ گیر بنایا جائے گا.

مزید خبریں

Back to top button