بسنت فیسٹیول نے سندھی،مہاجر،پنجابی اور پٹھان کو ایک کردیا،وزیراعلیٰ آپکا شکریہ!ارسلان وڑائچ

چیف ایگزیکٹو999کمیونیکیشن ارسلان وڑائچ کا وزیر اعلیٰ اور ٹیم کو زبردست خراج تحسین

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)چیف ایگزیکٹو999کمیونیکیشن ارسلان وڑائچ نےبسنت فیسٹیول2026کے کامیاب انعقاد پر پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کیساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت کے فیسٹیول نے ہماری بچپن اور لڑکپن کی یادیں تازہ کردیں۔وہ999کمیونیکشن کے آفس میں’’سٹار آف دی منتھ‘‘کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

چیف ایگزیکٹو999کمیونیکیشن ارسلان وڑائچ نے اپنے خطاب میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بسنت پر اٹھائے گئے انتظامات کو بھی سراہا۔

’’جین زی‘‘کیساتھ ملکر ناصرف بسنت منائی بلکہ نئی نسل کو اپنی ثقافت سے بھی روشناس کرایا،ارسلان وڑائچ

انہوں نے کہا کہ ہم نے’’جین زی‘‘کیساتھ ملکر ناصرف بسنت منائی بلکہ نئی نسل کو اپنی ثقافت سے بھی روشناس کرایااوراس سب کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاتا ہے جنہوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم کیلئے تالیاں بجائی گئیں اور دل کھول کر داد دی گئی۔

 چیف ایگزیکٹو999کمیونیکیشن ارسلان وڑائچ نےدہلی گیٹ میں پنجاب حکومت کے سجائے گئے بسنت فیسٹیول کے انتظامات کو بھی خوب سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے شاندار انتظامات کئےتھے،انہوں نے موچی گیٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر تل رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسنت کے موقع پر ہم نے مشاہدہ کیا کہ وہاں پر سندھی،مہاجر،پٹھانوں سمیت پاکستان کے ہر کونے سے لوگ آئے تھے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک قوم ہیں اور اس ایک تہوار نے ہم سب کو یک جان کردیا ہے،بسنت کے موقع پر قومی یکجہتی کا بھی دل کھول کر مظاہرہ کیا گیا۔

سندھ حکومت بھی بسنت فیسٹیول رکھے،ہم سندھ جاکر بھی بسنت منائیں گے،ارسلان وڑائچ کا امداد سومرو سے مکالمہ

چیف ایگزیکٹو999کمیونیکیشن ارسلان وڑائچ نے سینئر صحافی امداد سومروسےمخاطب ہوکر کہا کہ ہم سندھ حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی سندھ میں بسنت فیسٹیول کا اہتمام کریں تاکہ پنجاب کی طرح ہم سب لوگ سندھ جا کر بھی قومی یکجہتی کا ثبوت دیں۔

سینئر صحافی امدادسومرو اور سی ای اوارسلان وڑائچ کے درمیان’’جین زی‘‘کو لے کرخوشگوارجملوں کا تبادلہ بھی ہواجس پر محفل میں خوب قہقہے بھی لگے۔

’’جین زی‘‘کے ذکرپر محفل میں قہقے،ماسٹر شیف محمد اقبال نے میلہ لوٹ لیا

999کمیونیکیشن کے’’سٹارآف دی منتھ‘‘کی تقریب میں سینئر صحافی امداد سومرو،اینکر پرسن سید عمران شفقت،سینئر صحافی فیصل وڑائچ،سینئر صحافی نور اللہ،سینئر صحافی سعیدچودھری اور دیگر سٹاف ممبرز نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹرپل نائن کمیونیکیشن کے ماسٹر شیف محمد اقبال’’سٹار آف دی منتھ‘‘قرار پائے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ٹرپل نائن کمیونیکیشن ارسلان وڑائچ کی جانب سے تاجر رہنماسردار اظہر  نے ماسٹر شیف محمد اقبال کو10ہزار نقدانعام بھی دیا۔

مزید خبریں

Back to top button