اے آر رحمان کنسرٹ کے دوران گھٹنوں کے بل جھک گئے، وجہ سامنے آگئی

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)عالمی شہرت یافتہ گلوکار، موسیقار، کمپوزر، ریکارڈ پروڈیوسر اور گیت نگار اے آر رحمان نے دوران کنسرٹ اس وقت حاضرین سے اپنی محبت کا اظہار گھٹنوں کے بل جھک کر کیا جب ان کے چاہنے والوں نے ان کے گانے کی لائنیں انکے ساتھ دہرانا شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں منعقدہ ان کے اس حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سننے والوں کے اس جذبے سے بے حد متاثر اور خوش ہوئے جب حاضرین محفل نے ان کے گیت کے بول ہم آواز ہو کر گانا شروع کردیئے۔

رپورٹس کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہونے والا یہ کنسرٹ دی ونڈر ٹور کے حصے کے طور پر پرفارم کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ساؤتھ کے تامل سپر اسٹار دھنوش نے اسٹیج پر آ کر ناظرین کو حیران کر دیا۔

انھوں نے اس موقع پر اے آر رحمان کے ساتھ پرفارم کیا۔ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم ریان کے ایک گانے کی پرفارمنس کے دوران اے آر رحمان ناظرین کے احترام میں جھک کر بیٹھ گئے۔

ایک مداح نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ AR Rahman جس وقت اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھے تو اس وقت پورا اسٹیڈیم گیت گا رہا تھا۔ وہ 2024 کی دھنوش کی فلم کا گانا تھا۔

AR Rahman نے کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کنسرٹ میں لیا گیا ایک سلیفی ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کیا اور لکھا: ہوم سوئٹ ہوم، میرا پیارا قبیلہ۔

مزید خبریں

Back to top button