واشنگٹن اور نیویارک نشانے پر: آرمی چیف کی دشمنوں کو آخری ” وارننگ”

اسلام آباد/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے میزائل پروگرام نے امریکی ایوانوں میں وہ کھلبلی مچا دی ہے جس کا تصور بھی محال تھا؛ امریکی انٹیلیجنس حکام نے پینٹاگون کو بھیجی گئی ایک انتہائی خفیہ رپورٹ میں یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اب ایسے بین البراعظمی میزائل (ICBMs) تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے جو براہِ راست واشنگٹن اور نیویارک سمیت امریکی سرزمین کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اس انکشاف نے ثابت کر دیا ہے کہ ایران تو محض ایک بہانہ ہے، اصل نشانہ پاکستان کی وہ ایٹمی طاقت ہے جو اب سات سمندر پار بھی امریکی غرور کو خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی تزویراتی خطرے کے پیشِ نظر، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دوٹوک پیغام جاری کیا ہے کہ پڑوس میں لگی آگ کو پاکستان میں دھکیلنے کی کسی بھی بیرونی سازش کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے جہاں کہیں بھی ہوئے، انہیں نشانِ عبرت بنا دیا جائے گا۔ ایک طرف پینٹاگون نے ایران جنگ کے نام پر وائٹ ہاؤس سے مزید 200 ارب ڈالر کا مطالبہ کر دیا ہے تو دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی طاقتیں اب پاکستان کے ‘میزائل خوف’ کے سائے میں اپنی حکمتِ عملی بدلنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔
امریکہ تک مار کرنے والے میزائلوں اور آرمی چیف کی اس خطرناک وارننگ کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے امداد سومرو کا یہ وی لاگ اس لنک پر ملاحظہ کریں:




