عرفان پٹھان کہاں ہو۔۔۔۔؟پاکستانی بھارتی کرکٹر کے پیچھے پڑ گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانیوں نےعرفان پٹھان کی ’’واٹ‘‘لگادی ہے۔بھارت کی انڈر 19ٹیم کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین نے بھارت کےسابق بلے باز عرفان پٹھان کیساتھ تفریح کرنا شروع کردی۔پاکستانی صارفین نے عرفان پٹھان کو سنڈے یاد کرانا شروع کردیا۔
ایشین کرکٹ کونسل انڈر19ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو191رنز سے شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو یاد کرنے لگے۔دبئی میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کےفائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
پاکستان کی فتح کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کے پیچھے پڑگئے اور انہیں یاد دلانے لگے کہ آج سنڈے ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ عرفان پٹھان کہاں ہو ؟ آپ کو بہت یاد کر رہاں ہوں کیونکہ آج سنڈے ہے۔ایک صارف نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر عرفان پٹھان سنڈےکیسا رہا؟۔
ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ بریکنگ نیوز ! عرفان پٹھان نے سرف کھالیا۔بہت سارے صارفین نے عرفان پٹھان کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ سنڈے کیسا رہا؟
عرفان پٹھان پر پاکستانیوں کی تنقید کیوجہ یہ ہے کہ وہ پاکستان پر بلاوجہ طنز کے نشتر چلاتے ہیں۔
Irfan Pathan, where are you? I’m missing you a lot because today is Sunday🤡😅@IrfanPathan
#PAKvIND#SameerMinhaspic.twitter.com/ZhoNm50QGb
— Muhammad Awais (@muhamma84583033) December 21, 2025



