حکومت عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد پر رکاوٹ نہیں ڈالے گی، بیرسٹرعقیل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے قانون و انصاف  بیرسٹر عقیل ملک نے  کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی  کے  بیٹے  قاسم خان اور سلیمان خان پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت انہیں ویلکم کرے گی۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف  بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی  کے  بیٹے  قاسم خان اور سلیمان خان پاکستان آنا چاہتے ہیں  تو ہم تو بانی کے بیٹوں کو  پاکستان میں  ویلکم اور  جی آیا نوں کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی پاکستان آمد پر رکاوٹ ڈالنے کی کوئی  ضرورت نہیں اور حکومت اس حوالے سے حکومت ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ تاہم  انہوں نے کہا کہ  بانی بیٹوں کو  تو  دو سال   پہلے ہی آجانا چاہیے تھا لیکن   وہ نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بانی کے بیٹوں  نے حالیہ  انٹرویو  میں  کہا کہ ہم نے پاکستان کا ویزا  اپلائی کیا ہے،ہم نے تو پہلے بھی  آفر کی تھی کہ 24 گھنٹوں میں ویزا دیا جائے گا، لیکن پہلے بھی ان کی جانب سے  کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا،  والد سے ملنے نہیں آنا نہ آئیں لیکن جھوٹ تو نہ بولیں۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک  نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت  جسٹس طارق جہانگیری سے  متعلق  اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل  درآمد کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button