انوشے اشرف نے نادیہ خان کی میٹھی میٹھی کردی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)اداکارہ انوشے اشرف نے نادیہ خان کے نام پر چیخنا شروع کردیا۔

انوشے نے ایک پوڈ کاسٹ میں نادیہ خان کا مذاق بھی اُڑایا اور اس بات پر بھی گفتگو کی کہ وہ میڈیا اور سوشل میڈیا دونوں پر خود کو کس طرح ریلیونٹ رکھتی ہیں۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا مجھے بھی وہی کرنا چاہیے جو نادیہ خان کرتی ہیں،میں بھی کسی بھارتی سے ملوں گی اور اُس پر چیخوں گی جیسے وہ کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اونچی آواز میں پوچھوں گی،کیا تم بھارتی ہو،تم پاکستان سے نفرت کیوں کرتے ہو،اگلے دن میں ہر جگہ وائرل ہو جاؤں گی۔چند ماہ قبل، گلوکارہ طلحہ احمد کی جانب سے ایک کنسرٹ کے دوران بھاتی پرچم لہرانے پر نادیہ خان نے اپنے پروگرام میں ان پر شدید تنقید کی تھی اور ان کی ٹرولنگ کی تھی اور نادیہ خان کا وہ کلپ وائرل ہوگیا تھا۔انوشے اشرف نے عدنان فیصل سے نادیہ خان کے عوامی تاثر کے بارے میں بھی رائے پوچھی جس پر عدنان فیصل نے جواب دیا کہ نادیہ خان کو خبروں میں رہنے کا ہنر خوب آتا ہے اور وہ ہر قسم کے فالوورز کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button