انور علیم سے سیکرٹری حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا

میرپورخاص (شاھدمیمن)میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے معطل سابق کنٹرولر انور علیم سے حکومتِ سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے سیکرٹری حیدرآباد تعلیمی بورڈ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں ہزاروں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگانے اور مبینہ طور پر افغانیوں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کے الزام پر اینٹی کرپشن کی جانب سے ریکارڈ ضبط کیا گیا اور انور علیم سمیت 10 سے زائد ملازمین کو نوٹسز جاری کیے گئے ساتھ ہی ملازم اعظم خان نے بھی سابق کنٹرولر انور علیم سمیت تعلیمی بورڈ کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں جس پر آج حیدرآباد بورڈ کا اضافی چارج واپس لیا گیا ہے۔۔۔۔



