قومی پولیو مہم کے دوسرے روزٹی ایچ کیو مٹیاری میں پولیو ٹیموں کی اسمبلی اور بریفنگ

مٹیاری(رپورٹ امجد راجپوت/جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر مٹیاری کی قیادت میں قومی پولیو مہم کے دوسرے روز صبح ٹی ایچ کیو مٹیاری میں پولیو ٹیموں کی اسمبلی اور بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او مٹیاری، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری اور تحصیل سپروائزر مٹیاری بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے پولیو ٹیموں کو گزشتہ روز کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور رہ جانے والے علاقوں میں کمی پوری کرنے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹیموں پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور مانیٹرز کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔

میونسپل کمیٹی ہالا نیو میں بھی صبح کی اسمبلی منعقد کی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ ڈی ایچ او ای پی آئی اور یو سی ایم اوز نے کی۔ اسمبلی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اے آئی سیز کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کریں، پولیو ٹیموں کی مکمل معاونت کریں اور اپنے مقررہ علاقوں کے بار بار دورے کر کے کسی بھی آپریشنل کمی کو بروقت دور کریں۔ ٹیموں کو گزشتہ روز کی کارکردگی پر بریف کیا گیا اور نشاندہی کیے گئے خلا کو پُر کرنے کے حوالے سے ہدایات دی گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ افسران اور ٹیموں کا باہمی تعاون اور ایماندارانہ کردار انتہائی ضروری ہے، جبکہ کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button