وزیرآباد پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار، ساڑھے تین کلو گرام چرس برآمد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) اے ایس پی فراست اللہ خان آفریدی کی قیادت میں صدر پولیس وزیرآباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،3 منشیات فروش گرفتار ساڑھے تین کلو گرام سے زائد چرس برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر و منشیات فروشوں  کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں علاقہ کو جرائم سے پاک و منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ خان آفریدی۔پولیس تھانہ صدر کی ٹیموں نے تین مختلف مقامات سے ایس ایچ او تھانہ صدر وزیرآباد فرحت نواز چٹھہ کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوے ساڑھے تین کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی پولیس تھانہ صدر کے اے ایس آئی اسد اللہ چیمہ نے چشتی چوک وزیرآباد کے قریب سے بدنام زمانہ  منشیات فروش عمران چمڑنگ ساکن نظام آباد کو حراست میں لیا جس کے قبضہ سے 1460 گرام چرس برآمد ہوئی ملزم چل پھر کر منشیات کے عادی افراد کو چرس ڈلیور کرتا تھا جس کے خلاف انسداد منشیات فروشی کی دفعہ 9 سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا دوسرے واقعہ میں کوٹ حسین کے قریب مشکوک شخص کو اے ایس آئی تھانہ صدر مظہر حسین اور ان کی ٹیم نے دوران گشت تلاشی لی تو محلہ رسولنگری کے رہائشی ملزم علی بہادر ولد محمد منیر قوم کھوکھر سے 640 گرام چرس برامد ہوئی ملزم کے خلاف انسداد منشیات کی دفعہ 9 بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ تیسرے واقعہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پر خسڑے چوک کے قریب تھے جنہیں مخبر کی اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم شوکت علی ولد اسلم سکنہ بستی قدرت آباد قوم موچی اس وقت ڈھونیکے  پل کے قریب موجود ہے جو کہ چل پھر کر منشیات کے عادی افراد کو چرس کی سپلائی دے رہا ہے پولیس ٹیم نے ملزم کو  ڈھونیکے پل کے قریب سے پکڑا اور جامہ تلاشی پر ملزم کے قبضہ سے  1560 گرام چرس برآمد کر کے 9سی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اے ایس پی وزیرآباد فراست اللہ خان آفریدی نے صحافیوں کو بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر خصوصا منشیات جیسی لعنت کو معاشرہ میں پھیلانے والے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایک فیصد بھی رعایت نہیں دیں گے علاقہ کو امن کا گہوارہ اور منشیات جیسی لعنت سے پاک کر کے رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button