اوکاڑہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، ساہیوال بائی پاس پر کارروائیاں تیز

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس اور ضلع کونسل کی ٹیموں کی ساہیوال بائی پاس کے اطراف تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سڑک کے کناروں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران تجاوزات کے سامان کو تحویل میں لے لیا اور متعدد افراد کو آئندہ ایسی خلاف ورزی سے باز رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی، اس موقع پر ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید نے کہا کہ تجاوزات عوام کے لیے دشواری کا باعث بنتی ہیں  انہوں نے کہا کہ عوامی راستوں اور شاہراہوں پر کسی قسم کی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے کہا کہ عوام تجاوزات کے خاتمے میں انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے

مزید خبریں

Back to top button