ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ڈاکٹر سہیل سلیم کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کے سابق سربراہ کی پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے سی ای او  کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے کھیلوں کو ڈوپ فری بنانے کی اہم  ذمہ داری سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ڈوپ فری ملک بنانے کی کوشش کروں گا۔

ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ اینٹی ڈوپنگ بورڈ بننے کے بعد اب ہر کھلاڑی کو قواعد کے تحت ڈوپ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی تمام گیمز میں ڈوپنگ ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ پاکستان میں ہونے والی تمام کھیلوں میں ڈوپنگ پر زیر و ٹالرنس پالیسی ہوگی۔

ڈاکٹر سہیل سلیم نے مزید کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت سب کو ساتھ لےکر چلنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button