میرپورخاص میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر آگاہی ریلی کا انعقاد

میرپورخاص(شاھدمیمن) ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا گیا اس ضمن میں کمشنر کمپلیکس سے پریس کلب تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رفیق احمد میمن کی قیادت میں آگاہی ریلی نکالی گئی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آصف رضا چانڈیو، محکمہ تعلیم کے افسران، مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں کرپشن کا خاتمہ وقت کی ضرورت، کرپشن دیمک کی طرح اداروں کو چاٹ رہی ہے، کرپشن ایک زہر کے نعروں پر مشتمل بینرز اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رفیق احمد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آصف رضا چانڈیو، او ایس ڈی سی آفس محمد بخش لغاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک زہر ہے جو ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہے کرپشن کے لئے خاتمے کے سماج کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا مقررین نے مزید کہا کہ ریلی کا مقصد طلبہ کو کرپشن کے خاتمے کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے مقررین نے مزید کہا کہ کرپشن صرف اداروں میں نہیں بلکہ میرٹ کے خلاف ورزی بھی کرپشن ہے اور اگر کوئی کام کے لئے رشوت طلب کرے تو وہ بھی کرپشن ہے اس لئے ہم میں سے ہر ایک فرد کو رشوت ستانی کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی تاکہ ہم انصاف پر مبنی ایک ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دے سکیں۔



