لاڑکانہ میں کروڑوں کی گندم غائب، سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گرفتار، 6 روزہ ریمانڈ منظور

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) اینٹی کرپشن سرکل لاڑکانہ کی ٹیم نے تحصیل باقرانی میں محکمہ خوراک کے گودام پر سول جج کی زیر نگرانی چھاپہ مار کر سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نعمت اللہ جیسر کو کروڑوں روپے مالیت کے گندم کے تھیلوں میں مبینہ خورد برد کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، تفتیشی افسر فرحان علی بھٹو کے مطابق 23 فروری کو ہونے والے چھاپے کے دوران 345.3 ملین روپے مالیت کے 34 ہزار 500 گندم کے تھیلے غائب پائے گئے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے 6 روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کر دیا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے جبکہ محکمہ خوراک میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں.



