لاڑکانہ: پنشنرز کی شکایات پر اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس پر چھاپہ، ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مختلف پنشنرز کی شکایات موصول ہونے پر ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس لاڑکانہ پر چھاپہ مار کر پنشنرز کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں پنشنرز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، رکارڈ میں کوئی بھی گڑ بڑ نظر آئی تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی.



