اداکارہ انوشے اشرف شدید علیل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اداکارہ انوشے اشرف نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے شدید علیل اور بیماریوں سے جنگ لڑ رہی ہیں۔
انوشے اشرف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں سے، میرا جسم ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جسے میں نے آتے نہیں دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ نزلہ، بخار، بھیڑ، چکر آنا، میں نے یہ سب سنا تھا مگر اب یہ سب محسوس کر رہی ہوں، اور ڈاکٹرز سے کوئی امید نظر نہیں آرہی۔
اداکارہ نے لکھا کہ سانس لینے میں دشواری یا جسم میں درد ختم ہونے کے بعد پُرسکون نیند عیاشی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں اب آہستہ آہستہ صحت یاب ہورہی ہوں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ صحت مند ہیں تو اس نعمت کی قدر کریں۔
انوشے اشرف کی جانب سے یہ پیغام شیئر کیے جانے کے بعد اُن کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوئے اور انہوں نے خیر خیریت دریافت کرنے کے ساتھ جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی۔



