بس بہت ہوگیا،میں اب فلموں میں واپس جاؤ گی!انوشکاشرمانے7سال بعد بڑا فیصلہ کرلیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ نوشکا شرما نے شادی کے 7سال بعد سکرین پر واپسی کا فیصلہ کرلیا۔لیکن اس بار ان کی نئی فلم سینماؤں کے بجائے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔
انوشکا شرما کی سپورٹس بائیوگرافیکل فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ جلد ہی نیٹ فلیکس پر ریلیز کردی جائے گی۔مذکورہ فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے مکمل ہو چکی ہے،تاہم فلم کے مناظر اور پوسٹ پروڈکشن کے حوالے سے نیٹ فلیکس اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے۔نیٹ فلیکس کو خصوصی طور پر فلم کے اختتامی حصے کی پروڈکشن پر اعتراضات ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلیکس کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور جلد فلم کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ فلم کے ذریعے انوشکا شرما تقریباً7سال بعد فلموں میں واپسی کریں گی۔ان کی آخری فلم ’زیرو‘ تھی جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ڈبل کردار ادا کیے تھے،اس سے قبل انہوں نے2017میں کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کرلی تھی۔



