انمول پنکی کا دوران تفتیش منشیات کا نیٹ ورک چلانے کا اعتراف، ضمنی چالان عدالت میں جمع

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزمہ انمول پنکی نے دورانِ تفتیش مبینہ طور پر منشیات کا نیٹ ورک چلانے کا اعتراف کر لیا، جبکہ کراچی پولیس نے مقدمے کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

کراچی پولیس نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ضمنی چالان پیش کیا، جہاں 2018ء میں درج منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

چالان کے مطابق مقدمے میں ملزمہ کا بھائی ناصر پہلے ہی بری ہو چکا ہے، جبکہ انمول پنکی 2018ء سے مفرور تھی۔

پولیس کے جمع کرائے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ نے دورانِ تفتیش مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ منشیات کے ایک نیٹ ورک کی سرغنہ ہے۔

چالان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد دو دیگر ملزمان میسر علی اور عین اللہ تاحال مفرور ہیں اور انہیں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button