انمول عرف پنکی کیس: پولیس کو تفتیش کے لیے ملزم کو لاہور لانے کی اجازت مل گئی


لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پولیس کو انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے معاملے میں مقدمات کی تفتیش کے لیے ملزم کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج ہیں، جن میں اقبال ٹاؤن، کوٹ لکھپت، وحدت کالونی، لیاقت آباد اور گجر پورہ کے تھانے شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس حوالے سے محکمہ داخلہ اور عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد اب قانونی کارروائی کے تحت ملزم کو تفتیش کے لیے لاہور لانے کی اجازت حاصل کر لی گئی ہے۔
لاہور پولیس کی انویسٹیگیشن ٹیم جلد کراچی روانہ ہو کر متعلقہ عدالت سے بھی ملزم کو لاہور منتقل کرنے اور مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت حاصل کرے گی۔
واضح رہے کہ لاہور میں درج مقدمات میں سے کسی ایک میں بھی اب تک انمول عرف پنکی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔