برطانیہ میں قدیم رومی قبرستان کا انکشاف، 300 سے زائد قبریں دریافت کرلی گئیں

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ کے سب سے بڑے رومی قبرستانوں میں سے ایک میں 300 سے زائد قبریں دریافت کی گئی ہیں۔
برطانیہ کے علاقے کمبریا میں 33 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے لیے کھدائی کے دوران قدیم رومی قبرستان کی باقیات کے شواہد سامنے آئے۔
ماہرِینِ آثارِ قدیمہ نے 2025 میں پینرتھ اور اسکاچ کارنر کے درمیان اے 66 نامی سڑک کو چوڑا کرنے سے قبل کام شروع کیا۔
اگرچہ ماہرین کو اس علاقے کے قدیم روم سے تعلق کے حوالے سے 1960 کی دہائی سے علم تھا، ان کے ہاتھ ایسا کوئی موقع نہیں آسکا تھا جس کی بدولت وہ اس جگہ پر کھدائی کر پاتے۔



