نائلہ راجہ نے عماد وسیم سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے قومی کرکٹر عماد وسیم سے شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

عماد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی زندگی، بچوں اور دوسری شادی سے متعلق تفصیلی پوسٹ کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں اُس رشتے کو بہتر اور حالات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک رہا مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔

کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔

ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔

 اب سوشل میڈیا انفلوئنسرنائلہ راجہ نے بھی عماد وسیم سے شادی کرنے پر خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عماد کبھی اپنے بچوں سے دوبارہ ملتے ہیں تو وہ انہیں کھلے دل سے قبول کریں گی۔انہوں نے کہا کہ یہی ان کی سچائی ہے اور ماضی میں ہونے والی تنقید کے باوجود وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے نایلا کی وضاحت پر مختلف ردعمل دیا۔ایک صارف نے لکھا ’یہ کہنے کے لیے بھی ہمت چاہیے، خود کو مظلوم کیوں ظاہر کر رہی ہو،ایک اور نے کہا کہ جو آدمی اپنے بچوں کو چھوڑ سکتا ہے وہ تمہارے ساتھ بھی ایسا کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button