عامر خان نے شراب نوشی شروع کردی؟

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی پہلی اہلیہ رینا دتہ سے طلاق کے بعد شراب نوشی کی عادت سمیت مشکل دور سے متعلق کھل کر بتادیا۔ عامر خان کہتے ہیں وہ وقت جذباتی طور پر بہت چیلنجنگ تھا،وہ پہلے کبھی شراب نہیں پیتے تھے، لیکن حالات اس وقت بدل گئے جب ان کی اہلیہ بچوں کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئیں اور وہ اکیلے رہ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت گھر میں مہمانوں کے لیے شراب موجود تھی اور انہوں نے اسی رات اسے آزمانے کا فیصلہ کیا اور پھر وہ آہستہ آہستہ ایک عادت بن گئی،اگلے ڈیڑھ سال تک میں تقریباً ہر رات ایک بوتل پی جاتا تھا اور ایک ایسے شخص کے لیے جو پہلے بالکل شراب نہیں پیتا تھا، یہ بہت زیادہ تھا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ اس شادی کا خاتمہ دونوں خاندانوں کے لیے مشکل تھا، لیکن انہوں نے اسے سمجھداری سے سنبھالنے کی کوشش کی جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے1986میں21سال کی عمر میں،رینا دتہ سے شادی کی تھی جب کہ ان کی علیحدگی 16 سال بعد 2002 میں ہوئی، ان کے دو بچے، ایرا اور جنید ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button