نئے صوبوں کا قیام ملک توڑنے کی’’پہلی آئینی‘‘سیریز قرار

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)نئے صوبوں کا قیام ملک توڑنے کی پہلی آئینی سیریز قرار۔ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے مخالفین نے صوبوں کے قیام کے مطالبے کو ملک توڑنے کی نئی آئینی سیریز قراردیا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان دنیا میں واحد مثال ہے جسے مختلف صوبوں نے ملکر ایک اکائی بنایا تھااوراب موجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام خدانخواستہ ملک توڑنے کے مترادف ہوگا۔ماہرین کہتے ہیں چونکہ صوبوں نے ملکر ایک وفاق بنایا تھا لٰہذاوفاق کا صوبے بنانااچنبے کی بات ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک کے دو بڑے صوبوں میں دہشتگردی کی لہر اور دشمن کے نرغے میں ہونے کے بعد ملک میں نئے صوبوں کا قیام کسی بھی صورت سمجھداری کا فیصلہ نہیں ہوگا۔




