عماد وسیم کی دوسری اہلیہ کے رومانوی انداز

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عماد وسیم کی دوسری اہلیہ کے رومانوی انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔قومی کرکٹر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کے رومانوی انداز پر صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔نائلہ راجہ کرکٹر عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ہیں، جنہوں نے قومی کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق سے طلاق کے بعد ان سے شادی کی جس کے بعد وہ وہ خبروں میں ہیں۔نائلہ راجہ خود بھی ایک انفلوئنسر ہیں اور لائف اسٹائل سے متعلق مواد بناتی ہیں، مبینہ طور پردونوں کے درمیان اُس وقت تعلق قائم ہوا جب عماد وسیم کی پہلی اہلیہ سے طلاق ابھی نہیں ہوئی تھی اور ان کی اہلیہ تیسرے بچے کی امید سے تھیں۔اب یہ جوڑا سوشل میڈیا پر ریلز اور پوسٹس کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے۔عماد وسیم اس وقت پاکستان سپر لیگ کے گیارویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائبندی کررہے ہیں جب کہ نائلہ راجہ نے انہیں سرپرائز دینے کے لیے ان کا میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا۔اگرچہ عوام کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں تھی، لیکن نائلہ نے شرکت کی اور بعد میں اس لمحے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔نوبیاہتا جوڑے نے گراؤنڈ میں ایک سیلفی بھی لی۔

مزید خبریں

Back to top button