وزیرآباد: حافظ نعیم الرحمان نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 130 افراد کو بلا سود قرضے کے چیک تقسیم کیے

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی وزیرآباد آمد الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کے زیر اہتمام بلا سود قرضہ جات فراہمی کے پروگرام میں شرکت 130 ضرورت مند افراد کو چیک تقسیم کیے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید محمود قصوری ،اکرام الحق سبحانی صدر الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب ، ناصر محمود کلیر ضلعی امیر جماعت اسلامی ،خالد محمود خان ،ذبیع اللہ ملک ،صابر حسین بٹ ، ڈاکٹر عبید اللہ گوھر ،زمان حیدر چیمہ ،عمران منیر بٹ بھی موجود تھے  انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جماعت اسلامی جو کام کر رہی ہے یہ کام حکومت کی ذمہ داری ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے زلزلہ ہو سیلاب ہو یا کوئی بھی قدرتی آفت ہمیشہ اپنے ملک کے شہریوں کی خدمت کو مقدم جانا ملک میں اور ملک سے باہر بھی رفاعی خدمات میں الخدمت فاؤنڈیشن پیش پیش رہی انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن وزیرآباد اب تک 2200 افراد کو بلا سود قرض فراہم کر چکی ہے یہ بہت بڑا کام ہےالخدمت فاؤنڈیشن محنت اور کوشش کر رہی ہے کہ ہمارے شہری اپنے کاروبار سے جڑیں ۔آج جو لوگ قرض لے رہے ہیں ان شاء اللہ ایک وقت آئے گا یہ خود کسی کو قرض دینے والے بن جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت باتیں تو کرتی ہے لیکن عملا کچھ نہیں کرتی ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے کئی حکومتی پروگرام ہیں لیکن لوگوں کی غربت ختم نہیں کر سکے ان کے پاس میکنزم نہیں سینکڑوں ارب روپے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں کروڑوں روپے لوگ معاف کروا جاتے ہیں کھا جاتے ہیں ان کے پاس شفافیت نہیں بہتر ہے حکومت لوگوں کو روزگار فراہم کرے اور ایسے پروگرام لائے جس سے محرومیاں ختم ہوں استحصالی نظام کا خاتمہ ہو لیکن آئی ایم ایف سے حکومت  نے وعدہ کیا ہے یہ زرعی ادویات ،کھادوں کی قیمت بڑھائیں گےگندم کا کوئی ریٹ طے نہیں کریں گے اس سے کسانوں کا استحصال ہو گا کسان پسے گا محرومیاں بڑھیں گی یہ محدود پیمانے پر ایسے پروگرام کرتے ہیں صرف دکھاوے کے لیے جس سے عوام کو فائدہ حاصل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم ، طبقاتی نظام صحت اور کھیلوں کا نظام بھی طبقاتی بنایا ہوا ہے یہ حکمران  ہماری یوتھ کے لیے کچھ نہیں کر رہے جب نوجوان بے روزگار ہوگا تو بے راہروی ہو گی جرائم کی شرح بڑھے گی آیئے ہم اس ظلم کے نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں انہوں نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ میں ہارس ٹریڈنگ کی راہ کھولی جا رہی ہے بیورو کریسی کے حوالے سسٹم کیا گیا ہے عوامی منتخب لوکل نمائندگان نہیں اپنے مفاد کے لیے تھانہ کچہری ،فارم 47 ، دھاندلی ، سرمایہ داری کا سسٹم تعلیم کو تجارت بنانے کا سسٹم ختم ہونا چاہیے یہاں سے اس نظام کی تبدیلی کی طاقتور آواز اٹھنی چاہیے بنو قابل پروگرام کے تحت 12 لاکھ سے زائد طلبہ رجسٹر ہو چکے ہیں نوجوانوں کو پڑھانے کے لیے ہم میدان عمل میں ہیں چھوٹے چھوٹے قرضہ جات بلاسود دیں گے تو روزگار کے مواقع بڑھیں گے ہم پر لوگ اعتماد کرتے ہیں اور ہم لوگوں پر اعتبار کرتے ہیں جو لوگ ہم سے قرض لیتے ہیں ہمارے قرض 99 فیصد سے زائد واپس ہوتے ہیں نوجوانوں کو آئی ٹی ،پلمبرنگ،سولر سسٹم ،موبائل مکینک پروگرام کروائیں گے خواتین کو دستکاری اور گھریلو صنعت کے پروگرام میں ہنر دیں گے ہم اپنے ملک کے محنت کش افراد کو استحصالی نظام سے بچائیں گے اسپورٹس میں بھی ہم نوجوانوں کی معاونت کر رہے ہیں نوجوانوں کی اخلاقی تربیت اور اپنے اسلاف کی زندگی سے روشناس کروانے کے پروگرام لا رہے ہیں نوجوانوں کو  قرآن سنت سے وابستہ کریں گے ہم شخصیت بنائیں گے اپنے نوجوانوں کو ایک مفید شہری بنائیں گے الخدمت فاؤنڈیشن کے والنٹیئرز کو آپ نے ہمیشہ خدمت کرتے دیکھا انہوں نے کہا کہ ہم  قرض لینے والے افراد کو بہتر کاروبار کے لیے دعا گو ہیں انہوں نے 130 ضرورت مند افراد کو قرضہ جات کے چیکس تقسیم کیے۔

مزید خبریں

Back to top button