علیزے شاہ کی یاسر نواز کو سخت وارننگ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایتکار و اداکار یاسر شاہ کو سخت وارننگ دی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری پر علیزے نے لکھا ‘یہ میری یاسر نواز کو آخری وارننگ ہے کہ وہ میرا نام اب کسی پلیٹ فارم پر استعمال نہ کریں، 5 سال قبل میں نے ان کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کیا تھا جب کہ اب تک وہ جس کسی شو میں جاتے ہیں، میرا نام لیتے ہیں’۔

اداکارہ نے لکھا ‘ساتھ ہی وہ معافی مانگ رہے ہوتے ہیں کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا جب کہ ساتھ ہی پھر وہی کام کرتے ہیں اور میرا نام لے کر کہتے ہیں کہ ان کا میرے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا’۔

علیزے شاہ نے کہا ‘میرے پاس اس تمام شوز کا ریکارڈ موجود ہے جس میں انہوں (یاسر نواز) نے میرا نام لے کر میری بے عزتی کرنے کی کوشش کی، اگر ان کا یہی رویہ رہا تو میں اب بغیر کسی وارننگ کے یاسر نواز پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردوں گی’۔

اداکارہ نے لکھا ‘اگر یاسر نواز باز نہ آئے تو میں پوری انڈسٹری کو بتادوں گی کہ یہ میرے ساتھ کام کرنا کیوں پسند نہیں کرتے اور یقین کریں یہ ان کی امیج پر اچھا اثر نہیں ڈالے گا’۔

مزید خبریں

Back to top button