علیزے شاہ نے رمضان میں توبہ کرلی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور ماضی کی تلخیوں کو بھلا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک جذباتی پیغام میں اداکارہ نے اعلان کیا کہ وہ ان تمام لوگوں کو معاف کر رہی ہیں جنہوں نے انہیں تکلیف پہنچائی۔
اپنی پوسٹ میں علیزے شاہ نے اعتراف کیا کہ گزشتہ سال ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو روحانی طورپرکمزوراوربھٹکا ہوا محسوس کرتی تھیں، لیکن اس سال بالخصوص رمضان کے بابرکت مہینے میں انہوں نے ایک نیاراستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ کے مطابق وہ اپنے دل کو نرم کرنا چاہتی ہیں اور سکونِ قلب کے لیے سب کو معاف کر رہی ہیں، چاہے وہ لوگ اس کے مستحق ہوں یا نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے معافی کی طلب گار ہیں اور امید رکھتی ہیں کہ جس طرح وہ دوسروں کو معاف کرنا سیکھ رہی ہیں، اسی طرح انہیں بھی بخش دیا جائے گا۔ علیزے شاہ نے اس مشکل وقت میں اپنے والدین کے صبراور حوصلے کو بھی اپنی طاقت قرار دیا۔



