دبئی اور عمان میں کروڈآئل170ڈالر فی بیرل ہے،قیمتیں مجبوراً عوام پر متنقل کرنا پڑیں،علی پرویز ملک

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطےکی صورتحال نے سب کواپنی آگ کی لپیٹ میں لے رکھا ہے،حکومت نے ذمہ داری نبھائی یا نہیں یہ فیصلہ تاریخ کرے گی، 28 فروری کو ایران میں بمباری کے باعث ہرمز سے تیل کی چین متاثر ہوئی۔
علی پرویز ملک کا کہناتھا کہ 20سے 25 فیصدآبنائے ہرمز سے سپلائی متاثر ہوئی،رکاوٹ کے باعث دنیا میں نرخوں میں اضافہ ہوا،حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا،کفایت شعاری اور اخراجات میں کمی کر کے وفاقی حکومت نے اقدامات کئے، 50, ،60 ارب کےجھٹکےحکومت نے خود برداشت کئے، اندرونی بحران سے بچانے اور استحکام یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت اور دستیابی میں بھی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، ڈیزل کی قیمت 90 سے 280 ڈالر کو چھو چکی تھی،ڈیزل منگوانے کیلئے کویت پٹرولیم کی ساتھ50 سال کا معاہدہ ہے،وزیراعظم ، فیلڈ مارشل، ڈپٹی وزیراعظم نے بھرپور کردار ادا کیا،عالمی منڈی میں قلت کے باعث مشکلات اور مہنگائی لقب سامنا کرنا پڑا،ساری ایل این جی قطر سے آتی ہے،گیس لانے کے متبادل بندوبست کئے گئے۔علی پرویزملک کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہونے سے کمزور طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا،صدر، وزیراعظم،وزرائےاعلیٰ، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان حکومتوں کا شکریہ ،اتفاق رائے سے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بندوبست کیا گیا،ڈیجیٹل ذرائع سے رقوم کی منتقلی کی جا رہی ہے ٹرانزیکشن جاری ہیں۔



