پاکستانی نژاد وکیل علی نجمی میئر نیویارک کی ٹیم میں شامل، اہم ذمہ داری مل گئی

نیویارک (جانوڈاٹ پی کے)نیویارک کے معروف پاکستانی نژاد وکیل علی نجمی کو میئر نیویارک ظہران ممدانی کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، انہیں عدالتی مشاورتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

میئر ظہران ممدانی نے علی نجمی کی تقرری ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کی۔ اس موقع پر میئر نیویارک کا کہنا تھا کہ عدالتی امور میں شفافیت اور مؤثر اصلاحات کے لیے علی نجمی کا انتخاب کیا گیا ہے، کیونکہ اس ذمہ داری کے لیے ان سے بہتر کوئی امیدوار موجود نہیں۔

علی نجمی نے عدالتی مشاورتی کمیٹی کی سربراہی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی نظام میں شفافیت، انصاف کی فراہمی اور اصلاحات کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button