علیم خان کی معافی ردہوگئی!

بلاول بھٹو زرداری کو بھی وفاقی وزیر عبد العلیم خان کے رویے پر کافی زیادہ غصہ اور رنج ہے،ذرائع

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان استحکام پارٹی کے صدر علیم خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان معافی کو صدرمملکت آصف علی زرداری نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کےمطابق گزشتہ روزوفاقی وزیر عبد العلیم خان نے سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان سے معذرت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے عبدالعلیم خان کی معافی کو قبول نہیں کیا ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی وفاقی وزیر عبد العلیم خان کے رویے پر کافی زیادہ غصہ اور رنج ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کو سینیٹ میں عبدالعلیم خان کے خلاف موشن کو موو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button