علیمہ خان کی حاضری معافی منظور ، 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے اور 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، جس دوران علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ وکیل صفائی فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان لاہور میں دیگر عدالتی اور پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے آج عدالت پیش ہونے سے قاصر ہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کی آج کی پیشی سے استثنیٰ منظور کر لیا اور سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

اس کے علاوہ، وکیل صفائی نے عدالت سے علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے اور بلاک شدہ شناختی کارڈ و پاسپورٹ کی بحالی کی درخواست بھی کی، جس پر عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پراسیکیوٹر آئندہ تاریخ پر ان درخواستوں پر دلائل پیش کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button