راولپنڈی: 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے)26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کر لی گئی۔
علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس سماعت 30 مارچ تک ملتوی کی گئی، عدالت نے آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو ہر صورت پیش ہونیکا حکم دیا جب کہ آئندہ تاریخ پر تمام 11 ملزمان اور آخری گواہ کو بھی طلب کر لیا گیا۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر وکیل صفائی آخری گواہ پر جرح کریں گے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔



