راولپنڈی: علیمہ خان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت کے مطابق جج امجد علی شاہ نے حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے کل جمعہ پیش کیا جائے۔

مزید برآں، علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کو کل جمعہ، 13 فروری تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button