لاریجانی کے بعد ایرانی صدر اور وزیرخارجہ اسرائیل کے نشانے پر؟

تہران(جانوڈاٹ پی کے)علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل اب اگلے اہداف کے لیے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیرِ خارجہ عباس اراغچی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق لاریجانی کی ہلاکت کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا راستہ بند کرنا اور ایران میں "ریجیم چینج” کا خواب پورا کرنا تھا۔

ایرانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اسرائیل تہران میں سی سی ٹی وی کیمروں، ٹریفک سگنلز اور خفیہ ایجنٹ نیٹ ورک کے ذریعے اعلیٰ شخصیات کی نگرانی کر رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن کا نیٹ ورک انتہائی گہرا اور منصوبہ بندی شدہ ہے۔

لاریجانی کی شہادت کے جواب میں ایران نے اسرائیل کے 100 سے زائد ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے، جن میں بھاری جانی اور مالی نقصان کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ ایران میں موساد کے نیٹ ورک کی کھوج جاری ہے اور متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button