اپنی 6 ہزار برس پرانی تہذیب کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دشمن کو مس کیلکولیشن پر افسوس ہوگا،علی لاریجانی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے گزشتہ 300 سال میں کبھی جنگ میں پہل نہیں کی،ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ اپنے دفاع میں ہتھیار اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق علی لاریجانی کا کہناتھا کہ ہم خود کا اور اپنی 6 ہزار برس پرانی تہذیب کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دشمن کو اپنے مس کلکولیشن پر افسوس کرنا پڑے گا، ایران نے خود ایک طویل جنگ کیلئے پہلے ہی تیار کیا تھا۔
ایران کی جانب سے اسرائیل اور دیگر خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر مسلسل میزائل اور ڈرونز کے ذریعے بمباری جاری ہے ۔



